وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھائے جانے کا انکشاف کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھائے ...
 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھائے جانے کا انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیرونی سازش سے متعلق خط عسکری قیادت کو دکھائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم نے ایک خط لہرا کر دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیرون ملک سے پاکستان میں حکومت کا تختہ الٹنے سے متعلق سازش کا ایک ثبوت ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس خط کے حوالے سے شاہ محمود نے بتایا وزیر اعظم نے جو خط دکھایا ہے وہ عسکری قیادت سے شیئر کیا گیا ہے، ہمیں خط کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام دیاگیا، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتا سکتے ہیں۔تاہم وزیر خارجہ نے یہ خط میڈیا کو کسی بھی طور دکھائے جانے کا امکان بھی رد کیا اور کہا میرا نہیں خیال کہ یہ خط میڈیا کو آف دی ریکارڈ بھی دکھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا یہ ایک خفیہ دستاویز ہے، اس کو ایسے نہیں دکھا سکتے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیر اعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، تاہم میرا نہیں خیال کہ یہ میڈیا کو دکھایا جا سکتا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے آج بہت کچھ کہہ دیا ہے، جو معلومات شیئر کرنی تھی کر لی، مزید شیئر نہیں کر سکتا، اس لیے دھمکیوں سے متعلق مزید بات نہیں کر سکتا، ہمیں ملکی مفاد کے نام پر لکھ کر دھمکی دی گئی، حکومت نے دھمکی آمیز خط عسکری قیادت سے شیئر کر دیا۔