عمران خان کے جلسے سے خطاب پر حمزہ شہباز کا رد عمل

عمران خان کے جلسے سے خطاب پر حمزہ شہباز کا رد عمل
عمران خان کے جلسے سے خطاب پر حمزہ شہباز کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے نا ئب صدر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کاخاتمہ ہوگا، ملک کو نواز شریف کی قیادت میں قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاو مارچ سے اپنے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کیسا انوکھا صادق و امین ہے جو توشہ خانہ کیس کا حساب نہیں دیتا، عمران خان سند یافتہ چور ہے، گوجرانولا کی عدالت سزا سنا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے مزدوروں کو بے روزگار کردیا، عمران نیازی تمہیں جتنے جلسے کرنے ہیں کرلو، ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اس شخص نے نوجوانوں کے خواب چرائے ہیں، آج ماں باپ کے پاس بچوں کو دودھ پلانے کے لئے پیسے نہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مجھےکوئی خرید نہیں سکتا لیکن نوجوانوں کے پیار نے مجھے خرید لیا، ہمارا قافلہ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، ہم خالی ہاتھ نہیں لوٹنےوالے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد پاس ہوگی گوجرانوالہ کے  عوام نے ووٹ دے کر پاس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 سال تک نواز شریف اور شہباز شریف کی تلاشی لی، یہ کیسا انوکھا صادق اور امین ہے جو توشہ خانے کا حساب نہیں دیتا، فارن فنڈنگ کیس میں ثابت ہوگیا کہ منی لانڈرنگ کی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ انشاءاللّٰہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔

مزید :

قومی -