'عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا، وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن کا بیان

'عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا، وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون ...
'عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا، وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان و معاون خصوصی و پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں ندیم افضل چن کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا، شکریہ عمران خان آپ نے قوم کوبتادیا 45 سال بعد بھٹو کا فلسفہ ہی زندہ باد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ موت بھی بھٹو جیسی ہو لیکن کسی کسی کا نصیب ہوتا ہے۔

eae1c3e244befbc9567dfdd5745a2c48

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امر بالمعروف جلسے میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کیا تھا اور کہا تھاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آزاد خارجہ پالیسی دینے کوشش کی تو فضل الرحمان، نواز شریف ان کی اُس وقت کی پارٹیوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف تحریک چلائی اور آج جیسے حالات بنا دیے گئے اور ان حالات کی وجہ سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

مزید :

قومی -