سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ویزہ جاری کرنےسے انکار کردیا

سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ویزہ جاری کرنےسے انکار کردیا
سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو ویزہ جاری کرنےسے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی حکام نے اسرائیلی وفد کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وفد عالمی سیاحتی تنظیم کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا تھا تاہم سعودی عرب نےوفد کو ویزہ نہیں دیا۔

سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے تقریب کے تمام شرکاء سے مساوی سلوک برتنے کاوعدہ کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوسکا، سعودی حکام کی جانب سے ویزہ جاری نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم کچھ عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا تاثر مل رہا تھا۔