پاکستان کو تاریخی شکست دے کر افغان کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کو تاریخی شکست دے کر افغان کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا
پاکستان کو تاریخی شکست دے کر افغان کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم سے سیریز جیتنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے ، افغان ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی ہے ۔

۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی اچھا کھیلے اور گیم کو آخر تک لے کر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ کے بارے میں آپ کچھ بھی نہیں کہہ سکتے اور پاک افغان کرکٹ میچ ہمیشہ ہائی پریشر گیم ہوتا ہے ، اپنے لڑکوں کو یہ کہا تھا کہ گیم کو آخر تک لے کر جانا ہے ۔ راشد خان نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو آخری اوورز میں 10 کے رن ریٹ سے بھی کھیلنا جانتے ہیں ۔ 

مزید :

کھیل -