افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست پر محمد رضوان بھی بول پڑے، آواز بلند کردی

لاہور (ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔
محمد رضوان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور لکھا 'مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے'۔وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ 'مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں'۔کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے'۔
I strongly believe in these young superstars of Pakistan cricket. Stay strong. Let these losses fuel your inner fire. Keep working hard. Keep believing. You are champions. You will come back with a bang. #PakistanZindabad
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) March 27, 2023
واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔