عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج بخت عالم نے اکرام کھٹانہ کی ضمانت کی درخواست منظورکی ، اکرام کھٹانہ کے خلاف تھانہ گلبہار میں ایف آ ئی آر درج کی گئی ہے ،اکرام کھٹانہ پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے کا الزام ہے ۔