پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی 

پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کھلاڑیوں پر ...
پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی 

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔اب افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جدید ترین ماڈل آئی فون اور قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کے لیے تین ہزار ڈالر، ریزرو کھلاڑیوں کے لیے دو ہزار ڈالر اور ایڈمن اسٹاف کے لیے ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔

مزید :

کھیل -