پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی
پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کو66رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر182رنز بنائے ۔ افغانستان کی پوری ٹیم 116 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے اوپنرزمحمد حارث1 اور صائم ایوب 49 رنز پر آوٹ ہوئے۔طیب طاہر 10 ، عبد اللہ شفیق 23، افتخار احمد 31، شاداب خان 28اور عماد وسیم 13 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان 2 جبکہ راشد خان ، جنت کریم ، محمد نبی ، فضل حق فاروقی اور فرید احمد ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔افغانستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہیں کر سکا ۔ پاکستان کی جانب سے احسان اللہ اور شاداب خان 3،3 جبکہ عماد وسیم ، زمان خان اور محمد وسیم ایک ، ایک کھلاڑی کو آو ٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

کھیل -