انجینئرنگ یونیورسٹی میں عالمی  یوم آب پر تقریب

  انجینئرنگ یونیورسٹی میں عالمی  یوم آب پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی طلبا سوسائٹیز آئی سی ای یو ای ٹی اور کلائمیٹ ایکشن فورم نے مشترکہ طور پر عالمی یوم آب 2024 کے موقع پر”واٹر فار پیس“کے موضوع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا)طیب ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ چیئرمین سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)پروفیسر ڈاکٹر نور محمد خان بھی شریک ہوئے۔

، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف انوائرمنٹل انجینئرنگ اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر عامر اخلاق نے بھی بطور مہمان مقرر شرکت کی۔تقریب کا مقصد حاضرین کی توجہ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کی جانب مبذول کرانا اور میٹھے پانی کے وسائل کے انتظام کے لیے آگہی دینا تھا۔ طیب ملک نے اپنی تقریر اور فکر انگیز پینل ڈسکشن کے ذریعے سامعین کو پاکستان میں پانی کے بحران کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا نیز اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے واسا کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا احاطہ بھی کیا۔ ڈاکٹر عامر اخلاق نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رونما ہونے والی پانی کی آلودگی اور قلت کے مسئلے پر گفتگو کی۔اسی طرح ڈاکٹر نور محمد خان کھیتی باڑی اور عمارتی ڈھانچوں پر آلودہ پانی کے اثرات زیر بحث لائے۔ مزید برآں، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر نے گندے پانی کے علاج میں ممبرین پر مبنی ٹیکنالوجی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں پوسٹر اور ویڈیو مقابلہ جات بھی تقریب کا حصہ تھے۔ پانی کے جاری بحران کے حوالے سے یو ای ٹی کے طلبا کی ذہن سازی کی ڈگری کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے، کیو آر کوڈ سکیننگ فارم بھی ڈسپلے کیا گیا۔ ٹرانسپورٹیشن سیمینار ہال میں تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد ہوئی جس میں ویڈیو اور پوسٹر دونوں مقابلوں کے فاتحین اور رنر اپ کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں معزز مہمانوں کو سووینئرز بھی پیش کیے گئے۔