مصطفی آباد،گرانفروشوں کے خلاف ایکشن،13مقدمات

مصطفی آباد،گرانفروشوں کے خلاف ایکشن،13مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)  ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد و سپیشل مجسٹریٹ وقاص حمید شیخ نے مین بازار مصطفی آباد میں مختلف دوکانوں سے خریداری کروائی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی، وقاص حمید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی، پھل اور کریانہ سٹور سمیت دیگر دوکانوں کو چیک کر رہے ہیں اور عوام کو رمضان المبارک میں سستے داموں اشیا ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، رمضان المبارک میں 13افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا ہے اور متعدد تاجروں کو جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔

، ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔