سکواش کے کھیل کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، جان شیر

سکواش کے کھیل کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے، جان شیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک میں سکواش کا کھیل تیزی سے ترقی کرستا ہے جس کے لئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق نامور سکواش کھلاڑی جان شیر خان نے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان سکواش میں پوری دنیا میں چھایا ہوا تھا  لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج ہم اس کھیل میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں کھیل پر توجہ نہ دینے کے باعث ایسی صورتحال کا سامنا ہے ملک میں کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ تو موجود ہے لیکن اس کو منظر عام پر لانے کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے کرکٹ اور ہاکی کی طرح حکومت کو اس کھیل میں بھی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے سابق کھلاڑی نے مزید کہا کہ  کھیل کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار اد ا کرنے کے لئے تیار ہوں۔

 سکواش فیڈریشن کو ملک میں ھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کو منظر عام پر آنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کرناچاہئے۔