کھیلوں کا عالمی دن6 اپریل کو منایا جائے گا
فیصل آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کھیلوں کا عالمی دن 6 اپریل کو منایا جائے گا۔ اس دن کومنانے کامقصد فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں امن کے فروغ میں کھیلوں کے اہم کردارکواجاگرکرنا ہے۔کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کے حصول کا ایک مثبت طریقہ ہے۔ کھیلوں کا عالمی دن صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت کوبھی اجاگرکررہاہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کھیلوں کی رسائی دینے پر زور دے رہی ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور اقوام متحدہ کھیلوں کو سماجی تبدیلی کے اہم عنصرکے طور پر استعمال کرنے میں عزم رکھتے ہیں۔
اوراس حوالہ سے کئی منصوبوں پر مل کام کیا گیاہے اورہورہاہے۔ 23 اگست 2013 کو اقوام متحدہ نے ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن ہر سال 6 اپریل کو منانے کافیصلہ کیاتھا جو1896 میں ایتھنز میں پہلے جدید اولمپک گیمز کے آغاز کا دن تھا۔