ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں نصف سنچری کی سنچری کرلی

ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں نصف سنچری کی سنچری کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  ممبئی (یواین پی) ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی نے پیر کو بنگلورو میں پنجاب کنگز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلورو کے آئی پی ایل 2024ء کے میچ کے دوران T20 میں اپنا 100 واں ففٹی پلس اسکور ریکارڈ کیا۔ 35 سالہ بیٹر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا کرنے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ ویرات کوہلی نے آٹھ سنچریاں اور 92 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ان میں سے ایک سنچری اور 37 نصف سنچریاں بین الاقوامی میچوں میں بنی ہیں۔ اس فہرست میں کرس گیل 110 مرتبہ پچاس سے زائد سکور کے ساتھ سرفہرست ہیں اور اس کے بعد ڈیوڈ وارنر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے نام 109 ایسے سکور ہیں۔ پاکستانی بلے باز بابر اعظم پچاس یا اس سے زیادہ کے 98 سکور کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔