ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویعنل ایس پیز کی شرکت، تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، زیادتی، ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے 30 مقدمات زیر بحث آئے بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعی محمد لطیف اور محمد عثمان قتل، نوشی بی بی اقدام قتل جبکہ مظہر اور شہزاد ڈکیتی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے پیش ہوئے،مدعیہ آسیہ آصف دھوکہ دہی، محمد اکرم اور افضل حسین امانت میں خیانت اور فدا حسین چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کیلئے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے۔
ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن متاثرہ خواتین کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر یکسو کیا جائے، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری تفتیش میرٹ پر نہ کرنے والے افسران سزا کے مستحق ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن شہریوں کو برق رفتاری سے انصاف مہیا کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔