چور، ڈاکو سرگرم، 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے چور آصف کے گھر سے 2 لاکھ نقدی و زیورات،شیراکوٹ کے علاقے میں نامعلوم چور عابد نامی شہری کے گھر گھس کر تالے توڑ کر 3 لاکھ مالیت کی نقدی،گھڑیاں اور طلائی زیوارت چوری کر کے فرار ہو گئے،غازی آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو اکرم کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 10 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فر ار ہو گئے،ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکو خالد کی فیملی سے 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، لٹن روڈکے علاقہ میں ڈاکو طارق کی فیملی سے 1 لا کھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقد ی اور موبائل فون، شالیمارکے علاقہ میں کوثر سے 50ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، سندر کے علاقہ میں ڈاکو بابر سے 1 لا کھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علا قہ میں ڈاکو زاہد سے گن پوائنٹ پر 95 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی سے گاڑیاں اور قلعہ گجر سنگھ، گلبرگ، مستی گیٹ اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔