کاہنہ پولیس کی کارروائی، بھائی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ کی کارروائی کے دوران سگے بھائی کو چھری کے وار کر کے بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا انچارج انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ اصغر علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے سگے بھائی کو چھری کے وار کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے ملزم سجاد کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدلیاگرفتار ملزم سجاد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے سگے بھائی بلال کو چھری کے وار کر قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا تھاملزم کو سی سی ٹی وی کیمرون اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔