فیروزوالہ، معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے نوجوان قتل،2 افراد زخمی
فیروزوالہ(نامہ نگار) امامیہ کالونی میں گلی سے ملبہ اٹھانے پر جھگڑے پرتین افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان حمزہ جاوید کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ عمیر نے اپنے گھر کا ملبہ اٹھا کر گلی میں پھینکا تو اس دوران حمزہ جاوید اپنی گاڑی لیکرگلی سے گزرنے لگا تو اس نے عمیر کو کہا کہ کسی مزدور کو نیچے بھیج کرملبہ سائیڈ پر کریں جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی عمیر نے اپنے ساتھیوں رانا چاند اور اسلم وغیرہ کی مدد سے فائرنگ کر کے نوجوان حمزہ جاوید سمیت تین افراد شہروز ہمایوں اور راہگیر کو زخمی کر دیا جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حمزہ جاوید دم توڑ گیا پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی پولیس نے مقتول کے بھائی یاسر جاوید کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔