ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی،مونس کو ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دیدی
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل نے چوہدری پرویز الٰہی کو پی پی 32گجرات اور مونس الٰہی کو پی پی 158 لاہور سے ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی،ٹربیونل کو بتایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے الزام کے تحت پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے،پرویز الٰہی کے تمام اثاثے ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کیے گئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے مفرور ہونے کی وجہ سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے،ٹربیونل ریٹرننگ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انتخاب لڑنے کی اجازت دے،ٹربیونل نے پی پی 164 لاہور سے اصغر مجید کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے۔ اسی طرح ٹربیونل نے پرویز الٰہی کی قریبی رشتہ داد خواتین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔ٹریبونل نے ریحانہ عباس، زارا اخلاص، سمیر الہی کے کاغذات منظور کر لیے، عدالت نے تینوں خواتین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔تینوں خواتین پی پی 32 سے امیدوار ہیں۔
پرویز الٰہی ااجازت