صنعتی اداروں سے سروسز ٹیکس وصولی کیخلاف سنگل بنچ کا فیصلہ معطل
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنعتی اداروں سے سروسز ٹیکس وصولی کیخلاف سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو صنعتی اداروں سے سروسز ٹیکس وصولی اجازت دیدی،عدالت نے اپیل پر فریقین نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس سروسز ٹیکس وصولی روکنے کا حکم دیا،سنگل بنچ نے افسروں کے ٹیکس شوکاز نوٹس جاری کرنے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا، سنگل بنچ نے رولز نہ ہونے کی بناء پر افسران کے ٹیکس وصولی کے اختیار کو غیر قانونی قرار دیا، ستدعا ہے کہ عدالت سنگل بنچ کا ٹیکس وصولی روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
فیصلہ معطل