آر پی او شیخوپورہ کو بشارت عرف شاکر کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دو شہریوں کی بازیابی کیلئے درخواست ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کو طلب کیے بغیر پیش ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ عدالت نے طلب نہیں کیا تھا پھر کیوں پیش ہوئے.۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے خاتون بشیر بی بی کی حبس بے جا کی درخواست پر سماعت کی تو ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی اور ایس پی آپریشنز صدر سدرہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے. عدالتی استفسار پر ڈی آئی جی نے بتایا کہ بازیابی کے لئے سپیشل یونٹ بنایا ہوا ہے اور وہ ریکوری یونٹ کا سربراہ ہیں. عدالت نے استفسار کیا کہ ریکوری یونٹ کا نوٹیفکیشن کہاں ہے؟ جس ریکوری یونٹ کے سربراہ ہیں. عدالت نے ریکوری یونٹ کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈی آئی جی سے کہا کہ وہ چلیں جائیں. عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بندے مار دیئے ماں کو معلوم نہیں کہ اس کا بیٹا قتل ہوگیا ہے. اس پر پولیس کیخلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے. عدالت کا آر پی او شیخوپورہ کو مبینہ پولیس مقابلے میں بشارت عرف شاکر کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ آر پی او شیخوپورہ آئندہ سماعت پر انکوائری رپورٹ اور مغوی سیلم کو پیش کریں. مزید سماعت 4 اپریل کو ہوگی۔
انکوائری حکم