رواں ہفتے ملک میں تیز بارشوں، برفباری کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

  رواں ہفتے ملک میں تیز بارشوں، برفباری کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور، اسلام آباد،کراچی(نیوز ایجنسیاں) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں،برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہو گااور کل بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا،31مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا، دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے انتظامیہ کو متوقع بارشوں کے بارے الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور 31 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اور 30 مارچ کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اورژالہ باری متوقع ہے۔بلوچستان میں آج سے 30 مارچ تک کوئٹہ، زیارت، چمن بارکھان، سیف اللّٰہ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،آج سے یکم اپریل تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔کل اور29مارچ کو لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں، صوبے کے جنوبی اضلا ع میں موسم خشک اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت ایک سے دو درجہ کمی کا امکان ہے،تاہم شہر قائد میں سمندری ہوائیں بھی بحال رہیں گی۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 31مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔

بارش کی پیشگوئی

مزید :

صفحہ آخر -