ہمارا اچھا بھلا اتحاد چل رہا ہے،رانا ثناء اللہ کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں، علی حیدر گیلانی
لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا اچھا بھلا اتحاد چل رہا ہے رانا ثنا اللہ اس کو کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ارسا کا قانون پڑھ لیں جس میں واضح لکھا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے ہی چیئرمین ارسا کا تقرر ہوسکتا ہے،ہمارا اچھا بھلا اتحاد چل رہا ہے،رانا ثنا اللہ اس طرح کی بات کرکے اس کو خراب کیوں کر نا چاہتے ہیں۔
علی حیدر گیلانی