صحت مند معاشرے کمزور طبقات بالخصوص یتیم بچوں کا خیال رکھتے ہیں: صدر مملکت

  صحت مند معاشرے کمزور طبقات بالخصوص یتیم بچوں کا خیال رکھتے ہیں: صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے او آئی سی کے یوم یتامیٰ کے موقع پر بچوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ایوان صدر میں افطار ڈنر میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں نے شرکت کی، صدر مملکت نے صوبائی حکومتوں پر یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات کرنے پر زور دیا۔صدر مملکت نے کہاکہ یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پھول جیسے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تقریب میں آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں سے ملاقات بھی کی، تقریب سے پاکستان آرفن کیئر فورم کے چیئرمین ایئر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین آرفن کیئر نے کہا کہ پاکستان آرفن کیئر فورم یتیم بچوں کی بہترین پرورش اور نگہداشت کیلئے کام کر رہا ہے، صحت مند معاشرے کمزور طبقات بالخصوص یتیم بچوں کا خیال رکھتے ہیں، ملک میں 46 لاکھ کے قریب یتیم بچے ہیں، ایوانِ صدر میں بچوں کو مدعو کرنے سے انکے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -