سٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت دن، 100انڈیکس میں 380پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر سستا سونا مہنگا
کر اچی(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جس میں 100 انڈیکس 380 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار 906 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 496 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 980 رہی۔ بازار میں گزشتہ روز30 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 265 ارب روپے ہے۔کاروباری دن میں پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر نے کمپنی کی نجکاری کی منظوری بھی دی۔علاوہ ازیں انٹربینک میں روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ گزشتہ روزبھی برقرار رہا۔انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 5 پیسے کم ہو کر 278 روپے 8 پیسے کا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔مزید بر آں ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 674 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے 2173 ڈالر فی اونس ہے۔
سٹاک مارکیٹ