سائبر حملوں کی روک تھام کیلئے قومی کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے سائبر حملوں کی روک تھام کیلئے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دیدی، ٹیم سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کریگی۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے سائبر حملوں کی روک تھام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) تشکیل دیدی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پیکا ایکٹ اور سرٹ رولز کے مطابق قومی رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان پراجیکٹ کو نیشنل سرٹ قرار دیدیا گیا ہے۔نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی ایس بی) گزشتہ کئی سال سے پی ایس ڈی پی کا منصوبہ چلا رہی تھی، تاہم نیشنل سرٹ کیلئے ماہر ورک فورس پہلے سے ہی ہائر کی جاچکی ہے۔نیشنل سرٹ کیلئے ضروری سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی خریداری پہلے ہی کی جاچکی ہے، جبکہ الگ سے ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے۔نیشنل سرٹ ڈیجیٹل اثاثوں، حساس معلوت، اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کریگی اور سائبر حملوں کا پتا لگانے، ان کی روک تھام کیلئے کردار ادا کریگی۔نیشنل سرٹ سائبر حملوں سے متعلق آگاہی، تحقیق و ترقی کیلئے بھی کام کرے گی۔
ٹیم تشکیل