احتجاج،توڑ پھوڑکیس،طاہر صادق عاطف خان کی عبوری ضمانت منظور 

   احتجاج،توڑ پھوڑکیس،طاہر صادق عاطف خان کی عبوری ضمانت منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(این این آئی)احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمہ میں میجر (ر)طاہر صادق اور ایم این اے عاطف خان کی عبوری ضمانت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے منظور کر لی سابق صوبائی وزیر، ایم این اے عاطف خان اور میجر (ر)طاہر صادق نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا، درخواست ضمانتوں پر سماعت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے کی۔دوران سماعت عدالت نے سابق صوبائی وزیر عاطف خان اور میجر(ر)طاہر صادق کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ وکیل عاطف خان نے موقف اپنایا کہ اس مقدمے میں شریک  5 ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو چکی،جج نے استفسار کیا کہ اس وقت جج کون تھا،جج وکیل نے بتایااس وقت جج ابو الحسنات ذوالقرنین تھے،عدالت نے ریمارکس دئیے میں اے ٹی سی کا ڈیوٹی جج نہیں انتظار کر لیتے ہیں ضمانت پر دلائل ابو الحسنات ذولقرنین ہی سنیں گے اس دوران وکیل عاطف خان بولے جج ابو الحسنات ذولقرنین تو 2 ماہ کی رخصت پر ہیں پھر عید کے بعد کی کوئی تاریخ دیں،عدالت نے ریمارکس دئیے جج کی تعیناتی کیلئے سمری گئی ہوئی ہے، عید کے بعد کی تاریخ دے دیتا ہوں،عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

ضمانت منظور

مزید :

صفحہ اول -