صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کرلیا
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس 1 اپریل 2024، بروز پیر، سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا۔ قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔
قومی اسمبلی