وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین جائینگے

 وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ماہ چین کا دورہ کرینگے ،ذرائع وزیرا عظم آفس کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران،وزیر منصوبہ بندی اور وزیر خزا نہ سمیت معاشی ٹیم بھی ساتھ جائےگی، سی پیک فیز ٹو، ایم ایل ون پر اہم پیشرفت متوقع ہے،دورہ چین کیلئے وزیرمنصوبہ بندی کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل جے سی سی کا اجلاس بلایا جائےگا ،سی پیک فیز 2 کے تحت 5 نئے کوریڈور کے قیام پر بات چیت ہو گی، ایم ایل ون سمیت سی پیک صنعتی زونز پر بات چیت ہو گی، پاکستان اور چین نے نئی راہداریوں پر ورکنگ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے،چائنیز حکام کیساتھ دورہ سے قبل اہم اقدامات کو حتمی شکل دی جائےگی۔

وزیراعظم دورہ

مزید :

صفحہ اول -