وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ازبکستان کے قائمقام سفیر بختیار سیدوو کا رابطہ
اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ازبکستان کے قائمقام سفیر بختیار سیدوو کا رابطہ کیا ہے۔وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار نے تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی۔میرے محترم بھائی کی طرف سے ٹیلی فون کال موصول ہونے پر خوشی ہوئی۔ازبکستان کے وزہر خارجہ بختیار سیدوو کے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے کہا ازبک وزیر خارجہ کو جلد از جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔انہوں نے اپنے عوام کے مفاد کیلئے ہمارے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مکمل حمایت کا بھی یقین دلایا۔
اسحاق ڈار