اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کیلئے پھر شاہین فورس کو فعال کرنے کا فیصلہ

 اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کیلئے پھر شاہین فورس کو فعال کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کیلئے پھر شاہین فورس کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے مزید تیاری کے لیے ڈیڑھ سو جوانوں کی ٹیم کوریفریشر کورس کے لیے بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی کمانڈ تبدیل ہوتے ہی اسٹریٹ کرائم کے خلاف متحرک ہوگئی، اسٹریٹ کرائم پر کنٹرول کیلئے پھر شاہین فورس کو فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔شاہین فورس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور پولیس ریفریشز کورسز کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں  مزید تیاری کے لیے ڈیڑھ سو جوانوں کی ٹیم کوریفریشر کورس کے لیے بھیج دیا ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ  کے مطابق ایک شہری کی جان بھی کیوں جائے، کراچی کے شہری کبھی ڈاکوؤں کی گولی سے تو کبھی پولیس کی گولی کا نشانہ بنے۔عرفان بلوچ نے جرائم کے خلاف پنجاب کی ڈولفن فورس کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے لگائے گئے بیشتر افسران جرائم کی روک تھام میں ناکام رہے ہیں۔واضح رہے کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پراب تک 46 شہری جانوں سیہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔