کراچی:قاتل ڈور نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو زخمی کردیا

کراچی:قاتل ڈور نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں بھی پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، قاتل ڈور نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو زخمی کردیا، جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد کراچی میں بھی پتنگ کی ڈور چل گئی، کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔شفیع الدین موٹرسائیکل پرگھرجارہاتھا کہ گلے پر ڈور پھرگئی، جس کے بعد زخمی کوفوری طوراسپتال منتقل کیاگیا، کھوکھراپار پولیس نے علاقے کے 2 پتنگ بازوں کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب ملیر میں سعود آباد چورنگی کے قریب بھی موٹرسائیکل سوار پینتالیس سال کا شخص گلے پر ڈور پھرنیسے زخمی ہوا، جس کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے۔پولیس نے پتنگ بازوں کیخلاف ایکشن شروع کردیا اور متعدد پتنگ باز اور ایک پتنگ فروش کو حراست میں لے لیا، جن سے چرخیاں اورپتنگیں برآمدکرلیں ہیں۔