آئے روزحادثات کے پیش نظر پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی

آئے روزحادثات کے پیش نظر پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے ضلع بھر میں آئے روز حادثات کے پیش نظر پتنگ بازی پر پابندی عائد کردی اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی پتنگ بازی پر عائد پابندی دو ماہ تک جاری رہے گی ضلع بھر سے پتنگ اڑانے کی ڈور سے جانی نقصانات کے پیشِ نظر پابندی عائد کردی گئی ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔