پولیس کی چائینہ پٹاخوں کے خلاف کاروائیاں تیز
صوابی (بیورو رپورٹ)پولیس نے چائینہ پٹاخوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مختلف ساخت کے بارودی آتش بازی و چائینہ پٹاخے برآمد کرلی ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عوامی شکایات پر ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی لیاقت شاہ خان اور ٹریفک انچارج سجاد حیدر خان کے نگرانی میں بیٹ آفسر سب انسپکٹر نذر محمد خان اور ٹریفک عملہ ٹیکٹنگ انچارج شوکت خان اور کنسٹبلان منصور احمد اور اول شیر نے بازاروں میں گشت کرتے ہوئے اور ٹریفک روانی دوانی کے خاطر مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر دوران چیکنگ ملزم مقصود سے بھاری مقدار میں چائینہ پٹاخے،بم نماء خٹیم اور گرنیٹ نماء آتش بازی ڈنڈے برآمد کرکے گرفتار کیا۔اسی طر ح زیدہ پولیس نے بھی تین دکانداروں سے چائینہ پٹاخے برآمد کرکے ایف آئی آر درج کروائی،جبکہ یارحسین پولیس نے بھی بڑی مقدار میں چائینہ پٹاخے برآمد کرکے دکاندار پر مقدمہ درج کرلی۔مزید کاروائی جاری رہے گا۔ڈی پی او صوابی نے عوام کو پیغام دیا کہ انسانی صحت کی سلامتی اور فضا کے معیار کی بہتری کے لیے یہ کارروائی ضروری ہے، چائینہ بارودی پٹاخے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے اور اس سے فصل و دیگر اموال کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے ماہ رمضان عبادات کا مہینہ ہے آتش بازی کرنے سے پرہیز کریں،اور ایک اچھی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ کیونکہ یہ ایک غیر اخلاقی فعل ہے اور فضول خرچی بھی۔