موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق 

 موٹر سائیکل نہر میں گرنے سے 2 نوجوان جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (بیورو رپورٹ) صوابی، جہانگیرہ روڈ پر گورنمنٹ کالج لاہور کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نالے میں گر جانے سے دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا بتایا گیا کہ گزشتہ رات تین نوجوان موٹر سائیکل پر صوابی انٹر چینج سے چھوٹا لاہور کی جانب جاررہے تھے جب وہ بیکا شاخ گورنمنٹ کالج لاہور کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ایک نالی میں جاگری جس کے نتیجے میں سترہ سالہ فخر زمان اور سولہ سالہ افنان موقع پر جاں بحق جبکہ شایان شدید زخمی ہوگئے ریسیکو کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا۔