ٹیکس چوروں، نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار پر انے کیس اوپن کرنیکا فیصلہ
ملتان(نیوز رپورٹر)وزیرآعظم کی جانب سے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی بارے احکامات پر ایف بی آر حکام نے سرکاری محصولات میں اضافہ اور ٹیکس واجبات و بقایاجات کی وصولی کے لیئے کمر کس لی ہے، ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے اور چھوٹے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایف بی آر کے انٹیلی جنس ونگ اور انفوسمنٹ ٹیموں نے ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف منظم اپریشن کے لیئے باقاعدہ (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
پرانی فائلیں بمعہ ثبوتوں کی روشنی میں لسٹیں ترتیب دے دی ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس چوری میں ملوث پولٹری سیکٹر، فیڈ ملز، خوردنی آئل ملز، صابن فیکٹریز، سالونٹ آئل سمیت دیگر پراڈکشن بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے جبکہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ایف بی آر کو فری ہینڈ دینے سمیت ٹیکس نادہندگان اور ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے اور کسی سیاسی و غیر سیاسی اثر رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری محصولات کی وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر اور دیگر اداروں نے ٹیمیں بنانے کیلئے پیپر ورک مکمل کرلیا ہے ساؤتھ پنجاب میں آپرینش کے حوالے سے افسروں کو ٹاسک دیا جارہا ہے۔