ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان  کا سوشل ویلفیئر کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان  کا سوشل ویلفیئر کا دورہ، مختلف شعبوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان (وقائع نگار) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب محمد کامران خان اور سی پی او ملتان صادق علی کا ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کا دورہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا اشرف، ایس پی گلگشت ڈویژن ایاز صادق، ڈی ایس پی شبینہ کریم خان اور ایس ایچ او واک مریم فیض اور مینیجر واک میڈیم نفیسہ نے شرکت کی۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے نشے سے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

 چھٹکارا پانے کے لیے زیر علاج افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ معاشرے میں علاج کے بعد نشے سے چھٹکارا پانے والے افراد سے نفرت نہ کی جائے اور انہیں بھرپور زندگی گزارنے میں مدد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اس سماجی برائی کی طرف مائل نہ ہو سکیں۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کی بحالی ہماری ترجیح ہے تاکہ ایسے افراد علاج کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ صحتیاب ہونے والے افراد کو ٹریننگ دی جا ئے گی تاکہ وہ معاشرے کا اہم رکن بن سکیں سی پی او ملتان نے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان نعیم احمد سپرنٹنڈنٹ ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سمیرا اور ان کی سربراہی میں کام کرنے والی ڈی آر سی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔