حکومت مضبوط فیصلے کرنے سے عاری، عوام کو ریلیف ملنے کی امیدیں ختم، اورنگزیب خان کھچی کی بات چیت

حکومت مضبوط فیصلے کرنے سے عاری، عوام کو ریلیف ملنے کی امیدیں ختم، اورنگزیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 159 محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سلامتی کو نسل میں موزمبیق کی فلسطین بارے جنگ بندی کی قرار داد کی منظوری سے اسرائیل بین (بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

الا قوامی سطح پر اپنے ظالمانہ  کردار کے باعث  تنہا ہوا ہے یہ تاریخ کی پہلی قرار داد ہے جس میں امریکہ نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا اور خود کو غیر موجود کیا ہے پاکستان کا ہر دور حکومت میں مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کا تاریخی موقف رہا ہے 32 ہزار شہادتیں اور قحط کی صورت حال کا ذمہ دار جارح ملک ہے ان زخموں کی مسیحائی عرب و عجم کے مسلم۔ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پی ٹی آئی کے ورکرز سے ملا قات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی نوعیت کی حکومت کی مٹھی سیوقت گذرنے کے ساتھ پائیداری کی ریت پھسل رہی ہے۔ ایچیسن کالج کے پر نسپل۔کے  استعفی  پر عوام اور،میڈیا پر بحث جاری ہے۔مختلف ایوان زیریں کی کمیٹیوں کے سربراہ روز بدلے جارہے ہیں جن میں اقتصادی شعبے کی اہم ترین کمیٹی شامل ہے لگتا ہے کہ حکومت مستقل فیصلے کا شعور کھو بیٹھی ہے ۔اہسے میں عوام کو ریلیف ملنے کی قطعی کیفیت موجود نہیں  جس کا عوام سے وعدہ کیا گیا۔58 کھرب ٹیکس کی عدم وصولی ایک تاریخی حیرت انگیزمعاملہ ہے اشرافیہ چھائی ہوئی ہے اور غریب غریب سے غریب تر ہو رہا ہے اب بھی سیاسی۔اقتصادی اور سیکیوریٹی استحکام کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے صداقت کی بنا پر ریلیف مل رہا ہے اور سینیٹ میں پہنچ کر اس کے امیدوار حق کی آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا کہ عوامکوبانی پی ٹی آئی عمران خان کادور حکومت یاد آرہا ہے۔