ڈیرہ، منشیات سپلائی کا منصوبہ فلاپ، چرس برآمد، دو ملزم گرفتار

ڈیرہ، منشیات سپلائی کا منصوبہ فلاپ، چرس برآمد، دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)  ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بلوچستان پنجاب سرحدی چیک پوسٹ راکھی گاج میں کمانڈنٹ محمد اسد خان چانڈیہ نے ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری کے ہمراہ منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے راکھی گاج میں بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار سے  5 پیکٹ برآمد کر لئے ہیں۔ بارڈر ملٹری پولیس راکھی گاج نے دو  بین الصوبائی منشیات فروش سمگلروں کو بھی  گرفتارکر لیا گیا ہے۔بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ نے  ایس ایچ او تھانہ بواٹہ حبیب خان لغاری (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف سخت چیکنگ کے دوران بلوچستان سے پنجاب آنے والی کار سے  سے 5 پیکٹ تقریبا 5 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔  چرس کو بلوچستان سے پنجاب کے علاقے ملتان سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی دو بین الصوبائی منشیات سمگل کرنے والے محمد اقبال اور علاوالدین کے خلاف تھانہ بواٹہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف سخت کاروئیوں کا سلسلہ جاری ہے اور منشیات فروخت یا سمگلنگ قطعا برداشت نہیں کی جائے