پی پی269، علمدار قریشی مستعفی، پی ٹی آئی رہنماؤں،ورکرز کی اہم میٹنگ آئندہ کا لائحہ عمل فائنل، بانی تحریک انصاف جلد رہا ہوں گے، عون عباس بپی
شاہجمال (نمائندہ پاکستان)سابق ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 269اور حال ہی میں ایم پی اے پی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
پی 269علمدار عباس قریشی کے استعفی سے خالی نشست پر تحریک انصاف کے متوقع امیدوار ملک راشد ندیم کھلنگ نے بتایا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی نے اپنی رہائش گاہ پر فروری 2024جنرل الیکشن میں حصہ لینے والے ٹکٹ ہولڈرز تحریک انصاف و منتخب ایم پی ایز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں مطلوبہ لوگوں نے بھر پور شرکت کی بعد از افطار اجلاس میں الیکشن سے پہلے الیکشن کے دوران اور بعد سے اب تک کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اور کہا گیا کہ جلد بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر عوام میں ہوں گے سابق ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف حلقہ پی پی 268جام محمد یونس ایڈووکیٹ اور سابق ٹکٹ ہولڈرحلقہ پی پی 271میاں عمران دھنوتر و دیگر بھی شریک تھے جنہوں نے اپنے اپنے اظہار خیال میں اپنے حلقہ جات میں بد ترین بد دیانتی کی کار گزاری اور بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کو چھوڑنے پر جو ارباب اقتدار کی جانب سے آفرز ہوئیں ان پر اجلاس کے شرکا کو بریف کیا اور حال ہی حلقہ پی پی 269سے بدترین دھاندلی سے منتخب ہونے والے ایم پی اے اور دوبارہ گنتی کے خوف سے مستعفی ہوکر بھاگ جانے والے علمدار عباس قریشی کی خالی نشست پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے متوقع امیدوار کی بھر پور کمپین کر کے یہ صوبائی نشست جیتنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی رات ختم ہونے کو ہے جلد ملک میں عوامی حکومت قائم ہو