ملتان، سیکرٹری صحت کا ہسپتال کا دورہ، تین ڈاکٹرز برطرف
ملتان(وقائع نگار)سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا اچانک ملتان کا دورہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ ٹاون ہسپتال ممتاز آباد پہنچ گئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تین ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گذشتہ سے پیوستہ شب سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان اچانک ملتان آئے تو انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹاون ہسپتال ممتاز آباد اور ٹاون ہسپتال رحیم آباد کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈیز، آپریشن تھیٹر، لیبز، ٹراما روم، گائنی ڈپارٹمنٹ اور دیگر مختلف وارڈز کی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
جانچ پڑتال کرتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کے اعلی معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کا حکم دیا سیکرٹری ہیلتھ نے سٹاف کی غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا جس کے باعث ڈاکٹروں کی غیر حاضری کے باعث متعدد کمروں کو بند کرنا پڑا۔ بعد ازاں غفلت برتنے پر تین کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی سے غلفت اور حاضری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اسی لئے وہ خود پنجاب بھر کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرتے ہیں۔