پاکستان چائنا بزنس کونسل وفد کا سی بی ڈی پنجاب ہیڈ کوارٹر کا دورہ، دو طرفہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال،منصوبوں بارے بریفنگ
ملتان(پ ر)پاکستان چائنا بزنس کونسل کے ایک وفد نے لوئی لی کرسٹین کی قیادت میں پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے کا دورہ کیا تاکہ دو طرفہ سرمایہ (بقیہ نمبر12صفحہ7پر)
کاری پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔وفد میں پاکستان چائنہ بزنس کونسل کے ایڈوائزر نذیر حسین اور پاکستان چائنہ بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل شفیق الرحمان شامل تھے۔ وفدکااستقبال ریاض حسین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل، علی وقار شاہ، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ، وسیم صادق، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، اور سی بی ڈی پنجاب کے ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال نے کیا۔ وفد نے سی بی ڈی پنجاب کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔سی بی ڈی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستان چائنہ بزنس کونسل کے وفد نے پاکستان کی مجموعی ترقی بالخصوص پنجاب میں اتھارٹی کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجوزہ منصوبے پنجاب کے معاشی منظر نامے کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیں گے