این اے148، قاسم گیلانی، پیپلز پارٹی، ن لیگ کے متفقہ امیدوار مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سینٹر منتخب ہونے کے بعد این اے 148سے قومی اسمبلی کی سیٹ خالی ہوگئی ہے، جس پر متوقع طور پر ان کے صاحب زادے علی قاسم گیلانی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے متفقہ امیدوار ہوں گے، اس حوالے سے ان کی انتخابی مہم کو موثر انداز میں چلانے (بقیہ نمبر11صفحہ7پر)
کے لئے ملتان میں مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، گزشتہ روز اس حوالے سے پیپلزلائرز فورم کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے کی، میزبان کوآرڈی نیٹر پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب و ڈپٹی سیکرٹری جنرل نشید عارف گوندل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ایل ایف جنوبی پنجاب زوارحسین اور سینئرنائب صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب خالدظفر،رانا جاوید،چوہدری یسین، تھے، اجلاس میں پی ایل ایف کے دیگر عہدے داروں نے بھی شرکت کی،جبکہ علی قاسم گیلانی مہمان خصوصی تھے، اجلاس میں این اے 148کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیاگیا،اجلاس میں کہا گیا کہ علی قاسم گیلانی کی نامزدگی ایک صائب فیصلہ ہے اور وہ اس حلقہ کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں، ان کی حلقہ ملتان اور پیپلزپارٹی کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں،انہوں نے پیپلزپارٹی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مظبوط کیا،سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑا،اور ملک کے مستقبل بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ کو موثرانداز میں پیش کیا،یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف قیادت بلکہ کارکنوں کے بھی پسندیدہ ہیں، ان کی کامیابی یقینی ہے،پیپلزلائرز فورم ان کی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی،اس موقع پر علی قاسم گیلانی نے پیپلزلائرزفور کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد سید یوسف رضا گیلانی اور گیلانی خاندان کے دیگر اراکین کی طرح حلقہ اورملتان کے عوام کے مسائل حل کے لئے خاندانی روایت کے مطابق کام کریں گے۔