شہری کی رٹ درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج علی پور کا حکم معطل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل لاہورہائیکورٹ طلب
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ نے سیت پور کے محمد عمران کی رٹ درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج علی پور کے حکم کو معطل کر دیا ہے اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو طلب کر کے (بقیہ نمبر6صفحہ7پر)
ہدایت کی کہ وہ تفتیشی کو کہیں کہ اگر ایف ائی ار میں واقعی کوئی اضافی بات درج کرنی ہے تو وہ کرے ورنہ فریق مخالف کی درخواست مسترد کردے۔ پٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا کہ باقر حسین نامی شخص نے محمد عمران کی بیوی نسیم مائی کواس کی عدم موجودگی میں بہلا پھسلاکر اغوا کر لیا اور وہ اس کے ساتھ مسلسل زیادتی کرتا رہا جس کی ایف ائی ار عمران نے کراچی سے واپسی پر درج کرائی خود کو بچانے کے لیے باقر نے عمران کے خلاف مار پٹائی کا مقدمہ درج کرا دیا بعد ازاں اس نے ایڈیشنل سیشن عدالت علی پور میں رٹ دائر کر دی کہ ایف ائی ار میں اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ذکر نہیں ہے اسے بھی شامل کیا جائے جس پر عدالت نے اٹھ مارچ کو ایف ائی ار میں اضافے کا حکم دیا.جس کو عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا گیا۔