صوبہ بھر میں 70فیصد ہائی، ہائر سکینڈری سکولز لاوارث

  صوبہ بھر میں 70فیصد ہائی، ہائر سکینڈری سکولز لاوارث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب کے 70فیصد ہائی اور ہائر سکینڈری سکولز بغیر ریگولر سربراہ کے چلنے لگے،  ایس ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کردیا تفصیل کے مطابق  سیکنڈری سکول ٹیچر ایسوسی ایشن پنجاب  کے مرکزی صدراجہ کامران نے سیکرٹری ایجوکیشن کو مرسلہ ارسال کیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی بے حسی  کی وجہ سے تقریبا 70 فیصد ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکول بغیر ریگولر سربراہ کے کام کر رہے ہیں.ہائیر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 10243 میں 7000 آسامیاں خالی پڑی ہیں دوسری طرف(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 1995 کے ایس ایس ٹیز پرموشن کی حسرت دل میں لیے بطور ایس ایس ٹی ہی ریٹائرڈ ہو چکیہیں. رولز کے تحت 67 فیصد ان سروس کوٹہ پر ایس ایس ٹیز نے پروموٹ ہو کر سبجیکٹ سپیشلسٹ / ہیڈ ماسٹر بننا ہوتا ہے لیکن محکمانہ بے حسی اور غفلت کی وجہ سے اعلی تعلیم یافتہ، تربیت یافتہ و تجربہ کارایس ایس ٹیز کے لئے پروموشن کے دروازے پچھلے کئی سالوں سے بند پڑے ہیں اور 14000 ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو پچھلے 10 سالوں سے ریگولر نہیں گیا جس کہ وجہ سے ہمارا نظام تعلیم بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے.  ایس ایس ٹیز اس صریحا نا انصافی کے خلاف آپ سے داد رسی کے طالب ہیں ہمیں ان سروس پروموشن کوٹہ کے مطابق بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ اور ہیڈ ماسٹر پروموشن دی جائے اور ایس ایس ایز اور اے ای اوز کو بلا مشروط ریگولر کیا جائے تاکہ ہمارے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکول دوبارہ سے آباد ہو غربا کے بچوں کو مفت تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں پچھلے اڑھائی سالوں میں سیکرٹری سکول و پیشل سیکرٹری سکول،، ڈپٹی سیکرٹری سکول، ڈی! پی آئی سیکنڈری و ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب وزیر تعلیم پنجاب وزرا و اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سپیکر قومی اسمبلی سے کئی اجلاس کئے مگر سکولوں کی حالت نہ بدل سکی اب نئی حکومت کے ساتھ امید ہے کہ وہ سکولوں کی طرف توجہ دے گی۔