ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا 23اپریل کو پنجاب بھر میں ہڑتال کا عندیہ
ملتان (نیوز رپورٹر)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 23 اپریل کو پنجاب بھر میں ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سرکاری کمپنیاں گیس 300 روپے کلو فروخت کررہی ہیں، پلانٹ ریٹ پر ایل پی جی کی فروخت نہیں کر سکتے۔ڈسٹری بیوٹرز نے مطالبہ کیا کہ اوگرا گیس سلنڈر کا پلانٹ ریٹ مقرر کرتا ہے، پرچون کا ریٹ بھی واضح طور پر لکھا جائے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
، وزیراعلیٰ اور وزیراعظم گیس ڈیلرز کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔
ایل پی جی