وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا چار نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آبا د(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ 27 مارچ کو ہوگا جس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2023-24 کی وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں مالی سال 2021..22کیلئے وفاقی‘ صو بائی اور ضلعی حکومتوں کی کمبائنڈمالیاتی رپورٹس پیش کی جا ئیں گی۔پیپرا کی سالانہ رپورٹ بر ائے ما لی سال 2020..21اور اجتماعی رپورٹ بر ائے دورانیہ 2012...18اور 2013..20پیش کی جا ئیں گی۔پاکستان اور رومانیہ کے در میان تعلیم‘ سائنس‘ ثقافت‘ ماس میڈیا‘ یوتھ اینڈ سپورٹس کے شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری دی جا ئے گی۔
کابینہ اجلاس