تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں، آئندہ 3سے 4روز تک صوبائی کابینہ تشکیل دیدی جائیگی: وزیراعلٰی بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ما ضی کی شکایات کومد نظر رکھتے ہوئے کوشش ہے کہ اس بار سینٹ انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب کریں آئندہ 3سے 4دنوں میں صوبائی کا بینہ تشکیل دے دی جائیگی، صوبے کی تمام سیا سی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے، کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں، جامعات کے بحران پر وزیر اعظم میاں محمد شہبا ز شریف سے بات کروں گا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پی ڈی ایم اے بلوچستان کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کا افتتاح کر دیاہے کوئٹہ میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرہ پڑا تھایہ کچرہ بڑے ڈیزاسٹر کا پیش خیمہ بن سکتا تھاکمشنر کوئٹہ کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے کر انہیں ہدف دیا گیا تھاصوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی سب وزیر اعلی کو دیکھیں گے محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے،ٹیچرز کی تعداد پنجاب سے زیادہ ہے نتائج نہیں، کوشش ہے سینٹ انتخابات میں امیدوار بلا مقابلہ آئیں ماضی میں سینٹ انتخابات میں کافی شکایات ہوا کرتی تھیں صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اسے بہتر بنا نے کی کوششیں کر رہے ہیں حکومت اربوں روپے تعلیم اور صحت پر خرچ کر رہی ہے پنجاب سے زیا دہ اساتذہ ہمارے پاس ہیں لیکن رزلت اس مطابق نہیں مل رہا ہے، سینٹ انتخابات پر الزامات لگتے آئے ہیں اس میں خرید و خروت ہو تی ہے جو ہمارے لئے باعث شرمندگی کی بات ہے۔ جامعات میں بلڈنگز پر بلڈنگز بن رہی لیکن ملاز مین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جامعات کے مالی بحران کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف سے بات کروں گا۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے منگل کو جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئیکہا بلو چستا ن میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پرسینٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی نے کہاسینٹ انتخابات میں اتفاق رائے سے امیدواروں کی کامیابی قومی سیاست میں مثبت روایت ثابت ہوگی پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان