مریم نواز کے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے اہم فیصلے ، مزید پولیس سٹیشنز اور چیک پوسٹیں بنانے کی منظوری

مریم نواز کے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے اہم فیصلے ، مزید پولیس سٹیشنز اور چیک ...
مریم نواز کے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے اہم فیصلے ، مزید پولیس سٹیشنز اور چیک پوسٹیں بنانے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے مزید پولیس سٹیشنز اور چیک پوسٹیں بنانے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنزبنانےکی منظوری دی گئی اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویزپر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے۔مریم نواز نے اجلاس میں موٹر وہیکلزکی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔