تحریک انصاف ہی نہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں بھی جھگڑے چل رہے ہیں : حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہےکہ عمران خان کا بیانیہ مزاحمت کا ہے مفاہمت کی بات کرنے والا پس منظر میں چلا جائے گا،عمران خان کی پالیسی یہ ہے کہ پارٹی میں ان کے بیانیہ پر چلنے والا ہی آگے رہے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں حامد میر نے کہا کہ تحریک انصاف جیسی بڑی جماعتوں میں فرینڈلی فائر چلتے رہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) میں بھی فرینڈلی فائر چل رہا ہے، شیخ رشید ایک زمانے میں کہتے تھے کہ( ن) میں سے( ش) نکلے گی تو اب سب کو(ن )لیگ میں سے( ش) نکلتی نظر آرہی ہے ، یہی کچھ پیپلز پارٹی میں ہورہا ہے جہاں 2 صوبوں میں گورنرشپ کے مسئلے پر جھگڑے ہیں۔